اشتہار

دہشت ناک واقعہ: خونخوار مگر مچھوں نے گاڑی میں پھنسی فیملی کے ساتھ کیا کیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

سڈنی: آسٹریلیا کے شمالی علاقے کاکاڈو میں خونخوار مگرمچھوں کی آماج گاہ کہلانے والے دریا میں اچانک گاڑی پھنس گئی جس میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد سوار تھے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کاکاڈو نیشنل پارک میں فیملی اپنی گاڑی دریا سے پار کرنا چاہ رہی تھی لیکن ناکام ہوگئی، کار پانی میں پھنستے ہی اطراف میں مگر مچھ آگئے۔ گاڑی میں میاں بیوی اور ان کی بیٹی موجود تھی۔ خوش قسمتی سے تمام افراد محفوظ رہے۔

رپورٹ کے مطابق گاڑی کو پانی سے نکالنے کے لیے شوہر نے بڑی کوششیں کیں اس دوران وہ پھسل کر مگر مچھ کے سامنے بھی گرے لیکن ان پر حملہ نہیں ہوا بعد ازاں وہاں موجود دیگر سیاحوں نے متاثرہ خاندان کو پانی سے باہر نکالنے میں مدد کی۔ اس سے قبل مذکورہ دریا میں دوسری گاڑی بھی پھنسی تھی جسے نکال لیا گیا تھا۔

- Advertisement -

واقعے کے بعد بیوی نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میری زندگی کے یہ سب سے خطرناک لمحات تھے، کسی بھی وقت مگر مچھ حملہ کرسکتے تھے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل کاکاڈو کے اس دریا میں چند لوگوں کی اموات بھی ہوچکی ہیں۔

Mother Naomi was crocodile-spotting with her child when she saw two cars get bogged down at Cahills Crossing. One car managed to reverse out but the other, a blue Ford (pictured), became stuck, forcing a family of four to climb out and walk across rocks to the other side of the East Alligator River, which is notorious for being full of saltwater crocodiles

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں