اشتہار

کرونا ویکسین کے استعمال سے متعلق برازیل کا بڑا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

ریوڈی جینرو: کرونا سے نبردآزما برازیل کے لئے اچھی خبر ہے کہ کووڈ نائینٹین کی ویکسین اسے نئے سال کے آغاز پر مہیا کردی جائے گی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس بات کا اعلان برازیل کے وزیر صحت نے نیشنل کانگریس سے خطاب کے دوران کیا، وزیر صحت نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں آکسفورڈ اور فیوکروز (ریو ڈی جنیریو اوسوالڈو کروز فاؤنڈیشن)کے اشتراک سے کرونا ویکسین کے 1.5 کرور ڈوز کی پہلی کھیپ آئندہ جنوری ، فروری میں مہیا کردی جائے گی۔

وزیر صحت پیجیلو کی جانب سے بتایا کہ ایک کروڑ ڈوز پہلے مرحلے میں تقسیم کی جائےگی، پروڈکشن ٹیکنالوجی کی منتقلی کے ساتھ فیوکروز اگلے سال کی دوسری سہ ماہی میں 1.60 کروڑ ڈوز تیار کرے گا، اس قسم کی ویکسین کی کُل 2.60 کروڑ ڈوز سے ملک کے شہریوں کو دو بار ٹیکہ لگایا جاسکے گا۔یاد رہے کہ برازیل نے شروع ہی سے کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کے لیے سرگرمی دکھائی ہے، گزشتہ ہفتے بھی برازیل کے ہیلتھ کیئر عہدے داروں نے ویکسین تیار کرنے والی کمپنیوں کے نمائندگان کے ساتھ ویکسین کی تیاری، محفوظ اور مؤثر ہونے کے معاملات کے ساتھ ساتھ اس کی فراہمی سے متعلق لاجسٹک پہلوؤں پر بھی تبادلہ خیال کیا تھا۔

- Advertisement -

روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق برازیل کی وزارتِ صحت روسی کرونا ویکسین اسپونٹک فائیو کی ممکنہ خریداری کے سلسلے میں  (رشین ڈائریکٹ انویسٹمنٹ فنڈ) کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کے لیے تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عالمگیر وبا: امریکا، بھارت اور برازیل سب سے زیادہ متاثر

برازیلی وزارتِ صحت کے مطابق ایسے ہی معاہدے بڑی امریکی فارماسیوٹیکل کمپنی فائزر، جانسن سیلگ، انڈین بائیوٹیک، اور موڈرنا کے ساتھ بھی کیے جائیں گے۔

برازیل امریکا کے بعد دوسرا ملک ہے،جہاں کرونا سے بڑی پیمانے پر ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں