اشتہار

کرونا نے شیروں کا شکار شروع کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

میڈرڈ: یورپی ملک اسپین میں ایک شیر اور چار شیرنیاں عالمی کرونا وبا کا شکار ہوگئیں، متاثرہ شیروں کو قرنطینہ کردیا گیا جہاں ان کی خصوصی دیکھ بھال کی جارہی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسپین کے شہر بارسلونا میں قائم زوو میں شیروں کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا جبکہ وہاں کے دو ملازم بھی وبا کا شکار ہوگئے ہیں۔ زالا، نیما اور رن رن نامی شیرنیوں اور کیومبے نامی شیر کا کروناٹیسٹ علامات ظاہر ہونے پر کیا گیا جس کے بعد ان میں کووڈ 19 کی تشخیص ہوئی۔

زوو انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہمارے دو ملازم بھی کرونا کا شکار ہیں، جبکہ یہ جاننے کی کوشش کی جارہی کہ جانوروں میں وبا کیسے پھیلا، ممکنہ طور پر کسی کرونا مریض سے وائرس منتقل ہوا ہے۔

- Advertisement -

ماہرین کا ماننا ہے کہ وائرس انسانوں سے جانوروں میں جاسکتا ہے لیکن جانوروں سے انسانوں میں منتقل نہیں ہوتا۔ البتہ محققین نے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے۔

خیال رہےرواں برس اپریل میں نیویارک کے چڑیا گھر میں بھی سات شیر کرونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے۔ جبکہ ہانگ کانگ میں ایک پالتو کتے میں وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جو انسان سے جانور کو یہ وائرس منتقل ہونے کا پہلا کیس تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں