اشتہار

سندھ پولیس کے نام پر بھتہ خوری کرنے والے ملزمان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ پولیس کے نام پر بھتہ خوری اور اغوا برائے تاوان کی وارداتیں کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت میں آگئے۔

تفصیلات کے مطابق مومن آباد پولیس نے صابری چوک پر کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او سمیت پانچ جعلی پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان پولیس افسر، اہلکار بن کو لوٹ مار کرتے تھے، اس کے علاوہ اغوا اور بھتہ خوری میں ملوث ہیں۔

پولیس کے مطابق جعلی پولیس پارٹی کو بھتہ لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان میں احسن فاروقی، فیضان، شہباز، کاشف اور شاہد شامل ہیں، ملزم احسن فاروقی خود کو تھانے کا ایس ایچ او ظاہر کرتا تھا۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں:  سندھ پولیس کے حوالے سے اہم فیصلہ

پولیس نے ملزمان سے دو پستول، پولیس یونیفارم بمعہ بیلٹ، خنجر اور کار برآمد کرتے ہوئے ان پر مقدمات درج کرلئے ہیں، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

گذشتہ ماہ یہ اطلاعات سامنے آئیں تھیں کہ سندھ پولیس کی کالی بھیڑیں خواتین کو اغواکرکےپیسے لےکرچھوڑنےلگی، ملیر میں پولیس موبائل میں خواتین کواغوا کرنے کی واردات کی سی سی ٹی فوٹیج سامنے بھی آئی تھی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنےکےبعد ملیر سٹی تھانےکے انٹیلی جنس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اےسی ایل لانڈھی میں تعینات پولیس اہلکار کو گرفتار کرکے پولیس موبائل برآمد کی تھی، پولیس اہلکار نے ساتھیوں کے ساتھ مل کردو خواتین کواغواکیاتھا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نےخواتین کی رہائی کیلئے10لاکھ تاوان مانگاتھا اور پھرخاتون سے نقد رقم اور طلائی زیورات چھین کرچھوڑ دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں