اشتہار

تعلیم کا شعور بیدار کرنے کے لیے سرکاری اسکول کے ہیڈ ماسٹر کا انوکھا اقدام

اشتہار

حیرت انگیز

حیدرآباد کے سرکاری اسکول میں تعینات ہیڈ ماسٹر نے طلبہ میں تعلیم کا شعور بیدار کرنے کے لیے انوکھا انداز اپنا لیا۔

حیدرآباد کے سرکاری اسکول سے تعلق رکھنے والے ہیڈماسٹر شاہ میر چانڈیو نے گلی گلی جاکر اسپیکر پر اعلان کیا کہ بچے اسکول آکر اپنا گھر کا کام (ہوم ورک) لے جائیں۔

شاہ میر چانڈیو نے طلبہ کو یاد دہانی کروائی کہ چھٹیاں تو ہوگئیں مگر ہوم ورک بہت لازمی ہے اس لیے فوراً اسکول آئیں اور اپنا کام لے کر جائیں۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ کرونا کی دوسری لہر اور بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر وفاقی وزیر تعلیم نے صوبائی وزار کی سفارش پر ملک بھر کے تعلیمی اداروں کو 26 نومبر سے 24 دسمبر تک تعلیمی ادارے بند کرنے اور پھر 25 دسمبر سے 10 جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات دینے کا اعلان کیا ہے۔

مزید پڑھیں: تعلیمی اداروں کی بندش پر میمز، عارف علوی کا دلچسپ تبصرہ

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ ایسے اقدامات کرناپڑیں گے جس سے بیماری کا پھیلاؤ روکا جاسکے، 26نومبر سے پاکستان کے تمام تعلیمی ادارےبند کرنے کافیصلہ ہوا، بچے گھر سے بیٹھ کر اپنی تعلیم کو جاری رکھیں گے ، آن لائن اور ہوم ورک کےذریعے بچوں کو پڑھایا جائے گا، بچوں کے آن لائن اور ہوم ورک سےمتعلق فیصلہ صوبائی حکومتیں فیصلہ کریں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں