اشتہار

کوروناوائرس: جاپان سے پاکستان کیلئے بڑی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: جاپان اور پاکستان کے درمیان گرانٹ ایڈ معاہدہ طے پا گیا جس کے تحت جاپانی حکومت انسداد کورونا کے لیے پاکستان کو1.54بلین روپے گرانٹ فراہم کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق جاپان اورپاکستان کے مابین گرانٹ ایڈ معاہدہ ہوگیا، اس حوالے سے وزارت اقتصادی امور نے اعلامیہ بھی جاری کردیا ہے۔ جاپان انسداد کورونا کے لیے پاکستان کو1.54بلین روپے گرانٹ فراہم کرے گا۔ گرانٹ سے معاہدے کے تحت ہیلتھ سے متعلقہ سامان کی خریداری میں مدد ملے گی۔

اس ضمن میں معاہدے پر دستخط کی تقریب وزارت اقتصادی امور میں منعقد ہوئی۔

- Advertisement -

اہم تقریب میں جاپانی سفیر اور سیکرٹری اقتصادی امور نے شرکت کی۔ اس موقع پر سیکرٹری ای اے ڈی کا کہنا تھا کہ انسداد کورونا کے لیے تعاون پر جاپان کے شکرگزار ہیں۔

پاکستان کے لیے کورونا ویکسین سے متعلق بڑی خبر

انہوں نے کہا کہ جاپان کی پولیو کی روک تھام کے لیے بھی مدد قابل ستائش ہے، جاپان سے پمز اور حیدرآباد اسپتال میں سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے بھی مدد ملی۔

دریں اثنا جاپانی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کورونا سے نمٹنے کے لیے بہترین حکمت عملی اختیار کی، امید ہے وبا کی دوسری لہر سے بھی پاکستان بہتر انداز سے نمٹے گا، جاپان پاکستان کی سماجی ومعاشی ترقی میں تعاون جاری رکھے گا۔ اس موقع پر دونوں ممالک نے تعلقات کی مزید مضبوطی کا بھی عزم ظاہر کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں