اشتہار

امریکی سینیٹ کی سینئر رکن کا خطے میں پاکستان کی خدمات کا اعتراف

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی سینٹ کی سینئر رکن جین شاہین نے خطے میں پاکستان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اہم اتحادی ہے، نومنتخب صدر جوبائیڈن پاکستان کو اہمیت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار امریکی سینیٹ کی کمیٹی برائے امور خارجہ کی سینئر رکن جین شاہین نے خطے میں مملکت خداداد پاکستان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ امریکا کے نومنتخب صدر جوبائیڈن پاکستان کو اہمیت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

جین شاہین نے کہا کہ پاکستان خطے میں امریکا کا اہم اتحادی ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے قابل قدر کردار ادا کیا، نو منتخب امریکی جوبائیڈ کا جلد وزیراعظم عمران خان سے رابطہ ہوگا۔

- Advertisement -

امور خارجہ کمیٹی کی سینئر رکن جین شاہین ان خیالات کا اظہار اور پاکستان کی خدمات کا اعتراف دیموکریٹک رہنما طاہر جاوید و دیگر رہنماؤں کے ہمراہ ویبنار میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں