اشتہار

شارجہ کے ولی عہد نے کمسن بچی کی خواہش پوری کردی

اشتہار

حیرت انگیز

شارجہ: شارجہ کے ولی عہد اور حکمران  نے حورفقان کے علاقے سے تعلق رکھنے والی کمسن بچی کی خواہش پوری کردی۔

گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق انٹرنیٹ پر ریان الخوری نامی اماراتی لڑکی کی ویڈیو وائرل ہوئی جس اُس نے شارجہ کے حکمران ڈاکٹر شیخ سلطان بن محمد القاسمی سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

ریان الخوری نے اپنی ویڈیو میں کہا تھا کہ وہ نہیں جانتی کہ کس طرح ڈاکٹر شیخ سلطان بن محمد القاسمی سے ملاقات کرسکے گی۔ بچی نے انٹرنیٹ صارفین سے اپیل کی تھی کہ وہ اس ویڈیو کو شیخ سلطان تک پہنچا دیں۔

- Advertisement -

شارجہ کے حکمران نے انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں نظر آنے والی بچی کو جمعرات کے روز شاہی محل بلایا اور اُس کی ملاقات کی خواہش پوری کردی۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں حورفقان سے تعلق رکھنے والی ننھی رایان الخوری نے شارجہ شہر کو بہترین شہر بنانے پر شیخ سلطان کا شکریہ ادا کیا تھا۔ ویڈیو میں رایان کا کہنا تھا کہ کاش شیخ سلطان میری ویڈیو دیکھیں کیونکہ میں خود اُن تک نہیں پہنچ سکتی۔

شارجہ کے حکمران کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ریان کے ساتھ ملاقات کی تصاویر شیئر کی گئیں ہیں جس میں وہ ڈاکٹر شیخ سلطان کے ساتھ ایک میز پر بیٹھی ہوئی گفتگو کررہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں