جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

مصباح کے دن گنے جاچکے، الٹی گنتی شروع

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے مصباح الحق کی کارکردگی کا جائزہ لینا شروع کردیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہیڈ کوچ مصباح الحق کو جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے بعد ہٹانے کا فیصلہ کرلیا،قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ بننے کے بعد سے مسلسل ناکامیوں پر مصباح کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی حکام کی جانب سے انگلینڈ کے سابق ہیڈ کوچ اینڈی فلاور اور بھارت کو ورلڈ کپ جتوانے والے جنوبی افریقی سابق کھلاڑی گیری کرسٹن کے بارے میں رابطے کیے گئے ہیں۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: مصباح کو کوئی اسکول میں بھی نوکری نہ دے، عاقب جاوید برس پڑے

واضح رہے کہ پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کے خلاف اننگز اور 176 رنز کی عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا، دورہ نیوزی لینڈ میں قومی ٹیم 5 میں سے صرف ایک میچ ہی جیتنے میں کامیاب ہوئی۔

اس سے قبل مصباح کی کوچنگ میں قومی ٹیم نے ہوم سیریز میں بنگلہ دیش اور سری لنکا کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی جبکہ سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

یاد رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کے بعد مصباح کو ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر کے کی ذمہ داریاں سونپی گئی تھیں تاہم بعدازاں ان سے چیف سلیکٹر کا عہدہ لےکر سابق کرکٹر محمد وسیم کے سپرد کردیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں