اشتہار

کے پی اسمبلی میں حکومتی ارکان کی عدم دلچسپی، اپوزیشن کی ترمیم منظور

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: کے پی اسمبلی میں حکومتی ارکان کی غفلت کا واقعہ پیش آیا ہے، جس پر اسپیکر نے نوٹس لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس میں حکومتی ارکان کی جانب سے سنگین غفلت مظاہرہ کیا، جہاں حکومتی ارکان نے "بے خیالی” میں اپوزیشن کی ترمیم کی حمایت کردی۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی نے ترمیم کی مخالف کی تو باقی ارکان کو بھی صورت حال کا علم ہوا جبکہ اسپیکر کے پی اسمبلی مشتاق غنی نے اپوزیشن کی ترمیم کو واپس کیا۔

- Advertisement -

اس موقع پر رولنگ دیتے ہوئے اسپیکر مشتاق غنی نے کہا کہ قانون سازی کیلئے محکمے اور حکومت کی محنت ہوتی ہے، آپ کے آنے کا فائدہ کیا ہے؟،اس موقع پر مشتاق غنی نے کہا کہ اگر وزیر نہیں آرہا تو کیا آپ نے کسی اور وزیر کواطلاع دی؟، مذکورہ بل کو میں نے محکمہ خزانہ کے نمائندے کو واپس بھجوادیا ہے۔

اجلاس کے دوران اسپیکر مشتاق غنی نے محکمہ ایڈمنسٹریشن کی خاتون افسر کو بھی ایوان سے واپس بھیج دیا اور کہا کہ میڈم آپ وقت ضائع نہ کریں اپنے دفتر میں جاکر کام کریں۔

یہ بھی پڑھیں: ‘اب خواتین پر تشدد کرنیوالے کو 5 سال تک قید کی سزا ہوگی

بعد ازاں خیبرپختونخوا اسمبلی میں خواتین پر گھریلو تشدد کی روک تھام کا بل منظور کیا، جس کے تحت خواتین پر تشدد کرنیوالے کیخلاف پانچ سال تک قید کی سزا ہوگی۔

بل میں کہا گیا کہ معاشی، نفسیاتی و جنسی دباؤخواتین پر تشدد کے زمرے میں آئیں گے جبکہ بل کے تحت ضلعی تحفظاتی کمیٹی بنائی جائے گی، کمیٹی متاثرہ خاتون کو طبی امداد،پناہ گاہ، مقول معاونت فراہم کرے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں