اشتہار

سعودی عرب: گاڑی مالکان اور ڈرائیورز کے لیے اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں گاڑیوں کے لیے منفرد ‘لوگو’ والی نئی نمبر پلیٹ متعارف کرا دی گئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی محکمہ ٹریفک نے گاڑیوں کے لیے نئی نمبر پلیٹ متعارف کرائی اور اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تصویر بھی جاری کی ہے۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق نئی پلیٹ پر انگریزی اور عربی میں نمبرز لکھے ہیں جبکہ حروف اور نمبروں کے درمیان منفرد ’لوگو‘ بنا ہوا ہے۔ خیال رہے کہ سعودی کابینہ نے گاڑیوں کے نظام کے حوالے سے قانون میں نئی شق کا اضافہ کیا تھا۔

سعودی عرب: بلیوں کے تحفظ کے لیے گاڑی مالکان کو ہدایت جاری

جس کے بعد مملکت میں نئی نمبر پلیٹ کا اقدام سامنے آیا۔ منفرد لوگو والی نمبر پلیٹ کی فیس 800 ریال ہوگی جبکہ یہ فیس صرف ایک بار نمبر پلیٹ کے اجرا کے وقت وصول کی جائے گی۔

اس ضمن میں سوشل میڈیا صارفین نے مختلف تبصرے بھی کیے۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ آئے روز نئی پلیٹ کا سلسلہ آجاتا ہے۔ کسی نے مذاحیہ انداز میں لکھا کہ مجھے منفرد نمبر پلیٹ کی ضرورت نہیں کیوں کہ میں خود منفرد ہوں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں