اشتہار

وفاقی حکومت نے براڈ شیٹ تحقیقاتی کمیشن کے ٹی اوآرز تیار کرلیے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے براڈ شیٹ تحقیقاتی کمیشن کے ٹی اوآرز تیار کرلیے، ٹی اوآرز کی وفاقی کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے براڈ شیٹ تحقیقاتی کمیشن کے ٹی اوآرز تیار کرلیے ، مجوزہ ٹی او آر میں کہا گیا ہے کہ کمیشن براڈشیٹ کے معاملے پرتحقیقات کرے گا جبکہ کمیشن ماضی میں مصلحت یاسیاسی سمجھوتےپربندکیسزکابھی جائزہ لےگا۔

براڈ شیٹ تحقیقاتی کمیشن کے ٹی اوآرز کی وفاقی کابینہ سے منظوری لی جائے گی ، ٹی او آرز سمری سرکولیشن کے ذریعے وفاقی کابینہ کو بھجوا دئیے گئے ہیں۔

- Advertisement -

وفاقی کابینہ نےبراڈ شیٹ تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن کی منظوری دی تھی ، ذرائع کا کہنا تھا کہ انکوائری کمیشن کی سربراہی جسٹس عظمت سعید شیخ ہی کریں گے ، انکوائری کمیشن براڈ شیٹ کے معاملے کی جامع تحقیقات کرےگا۔

ذرائع کے مطابق کمیشن اہم لوگوں کے وہ کیس بھی کھولے گا، جنھیں مصلحتاًبندکردیاگیاتھا، راؤسکندر اقبال ، آفتاب احمدشیر پاؤ جیسے بڑے ناموں کے کیس پھر کھولے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ انکوائری کمیشن اور کمیشن آف انکوائری ایکٹ2017 کے تحت تشکیل دیا جائے گا، کمیشن براڈشیٹ کےساتھ سرےمحل کی بھی انکوائری کرے گا اور وزیراعظم عمران خان کو رپورٹ پیش کرے گا۔

بعد ازاں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ برادشیٹ معاملے پر کمیشن بنا دیا ہے، براڈشیٹ کیساتھ سرےمحل ،حدیبیہ پیپرملزکیس کی بھی تحقیقات ہوں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں