اشتہار

ڈینئل پرل کیس : وفاقی اور سندھ حکومت کی احمد عمر شیخ کی رہائی کیخلاف نظر ثانی درخواست دائر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: حکومت پاکستان اور سندھ حکومت نے ڈینئل پرل کیس میں احمد عمر شیخ کی رہائی کیخلاف نظرثانی درخواست دائر کردی ، عدالت نے ڈینئل پرل قتل کیس کے 4 ملزمان کی رہائی کا حکم دیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے ڈینئل پرل کیس میں احمد عمر شیخ کی رہائی کیخلاف نظرثانی درخواست دائر کردی گئی ، حکومت نے نظرثانی درخواست پراسیکیوٹر جنرل سندھ کے ذریعے سپریم کورٹ میں دائر کی۔

دوسری جانب سندھ حکومت نے بھی ڈینئل پرل کیس میں احمد عمر شیخ کی رہائی کیخلاف نظرثانی درخواست دائر کی، پراسیکیوٹر جنرل سندھ نے سندھ حکومت کی طرف سے درخواست دائر کی ، جس میں استدعا کی ہے کہ عدالت اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔

- Advertisement -

یاد رہے گزشتہ روز سپریم کورٹ کے 3رکنی بینچ نے نے ڈینئل پرل قتل کیس کے 4 ملزمان کی رہائی کا حکم دیا تھا، ملزمان میں احمد عمر شیخ، فہد نسیم، سلمان ثاقب اور محمد عادل شامل ہیں۔

بعد ازاں ڈینئل پرل قتل کیس میں ملزمان کی بریت کے حکم کے خلاف وفاق اور سندھ حکومت نے نظرثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

خیال رہے امریکا نے ڈینئل پرل قتل کیس کے ملزمان کی رہائی پر اظہار تشویش اور وائٹ ہاؤس نے اظہار ناراضگی کرتے ہوئے کہا تھا کہ ڈینئل پرل کے خاندان کو انصاف فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں