کراچی: قومی ایئرلائن (پی آئی اے) میں جاری اصلاحاتی عمل کے مثبت اثرات سامنے آنے لگے۔
نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی ائیر لائن میں جاری اصلاحاتی عمل کے باعث پی آئی اے کے شئیرز کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
اس معاملے پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے پی آئی اے کے شئیرز کی قیمت میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ پر وضاحت طلب کرلی ہے۔
اسٹاک ایکسچینج کی جانب سے ارسلا ہونے والے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے کے شئیرز میں قیمت کے ساتھ شئیرز کے حجم میں بھی غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا، گزشتہ تین ہفتوں کے دوران حصص کی قیمت میں بیس فیصد اضافہ ہوا۔
اسٹاک ایکچسینج کے حکام نے کہا کہ ہمارے مشاہدے میں یہ بات آئی کہ گزشتہ دو ماہ سے پی آئی اے کے شیئرز کی قیمت تیزی کے ساتھ بڑھ رہی ہے۔
معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق حصص کی قیمتوں میں اضافہ دراصل پی آئی اے میں ہونے والی اصلاحات اور ملازمین کی تعداد میں کمی بنیادی وجوہات ہیں۔