اشتہار

انشورنس کی خاطر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارتی پولیس ے 1 کروڑ سے زائد انشورنس کی رقم حاصل کرنے کےلیے بیوی کرکے واقعے کو حادثہ بتانے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق قتل کی یہ اندوہناک واردات بھارت کے شہر گجرات میں کے ضلع بناس کنٹھا میں پیش آئی، جہاں ایک 26 دسمبر کو شخص نے اپنی بیوی کو ٹریفک حادثے میں قتل کیا۔

شوہر نے تھانے میں اپنی بیوی کی حادثاتی موت کا مقدمہ درج کرایا تاہم تحقیقات سے پتہ چلا کہ خاتون کی موت کوئی حادثہ نہیں بلکہ قتل تھا۔

- Advertisement -

مقتولہ کے اہل خانہ کو داماد پر شبہ ہوا تو انہوں نے پولیس میں شکایات درج کرائی جس پر پولیس نے واقعے کی تفتیش قتل کے طور پر شروع کی تو معلوم ہوا کہ شوہر نے انشورنس کی رقم کے 60 لاکھ (ایک کروڑ 31 لاکھ 27 ہزار پاکستانی روپے) روپے حاصل کرنے کےلیے بیوی کا قتل کیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے ایک ڈرائیور کو اپنی بیوی کو ٹریفک حادثے میں قتل کرنے کےلیے رشوت دی اور اپنی لوکیشن ڈرائیور کو بتائی۔

ملزم اپنی اہلیہ سے کچھ فاصلے پر چل رہا تھا اس کو کوئی نقصان نہ پہنچنے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور نے مندر جاتے ہوئے تیز رفتار گاڑی سے مقتولہ کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔

پولیس نے ملزم کو فون کالز اور دیگر شواہد کی بنا پر گرفتار کرلیا ہے جبکہ ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں