تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

بھارتی سیکیولرازم کا پردہ فاش کرنے پر فلم "برننگ انڈیا ” کے لئے بڑا اعزاز

بھارت جل رہا ہے،دنیا نے بھی تسلیم کر لیا، فلم برننگ انڈیا نے امریکی ڈو پونٹ کولمبیا یونیورسٹی ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔

بھارت میں بڑھتی ہوئی ہندو انتہا پسندی اور بیس کروڑ سے زائد مسلمانوں کی تضیحک پر بنائی گئی فلم برننگ انڈیا نے دنیا کے سامنے بھارت کے پول کھول دئیے۔

فلم میں دکھا یا گیا ہے کہ کس طرح مودی سرکار ہندوستان کی سیکیولر جڑوں کو خراب کرنے کی کوشش میں مگن ہیں، سیکیولر ریاست میں ہندوتوا کو فروغ دینے کے لئے ہندوستانی حکومت اوچھے ہتھکنڈوں کا استعمال کرتے ہوئے مسلم آبادی کو دوسرے درجے کا شہری قرار دینے کے لئے کوشاں ہیں۔

بھارت کے سیکیولر ازم کا بھانڈا بھی اسی فلم نے دنیا بھر میں پھوڑا، فلم میں بیس کروڑ سے زائد مسلمانوں کی تضیحک اور تشویس کو بھی ظاہر کیا گیا ہے، اسی بنا پر فلم برننگ انڈیا نے امریکی ڈو پونٹ کولمبیا یونیورسٹی ایوارڈ جیتا ہے۔Image result for Burning India muslin beatingبرننگ انڈیا فلم کو کولمبیا جرنلزم اسکول نے عوامی دلچسپی میں نمایاں رپورٹنگ کو اجاگر کرنے والی خصوصی ورچوئل پریزنٹیشن کے بعد فاتحین فلموں میں شامل کیا۔

ان فلموں سے متعلق رواں ماہ کی نو تاریخ کو پی بی ایس ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر پریمیئر ہوئے تھے، سی این این کے معروف اینکرز اینڈرسن کوپر اور مشل نورس اور 2019 ڈوپونٹ کی فاتح مارسکا ہرگیٹی اس جیوری کا حصہ تھیں جبکہ ڈاکٹر انتھونی فوسائی پروفیسر جیلانی کوب اس ورچوئل پریزنٹیشن کے مہمان خصوصی تھے۔

Comments

- Advertisement -