اشتہار

باجوڑ میں افغانستان سے دہشت گردوں کا راکٹ حملہ، کمسن بچہ شہید

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: باجوڑ میں افغانستان سے دہشت گردوں نے 5 راکٹ فائر کیے جس کے نتیجے میں کمسن بچہ شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق افغانستان سے راکٹ باجوڑ کے علاقے سرکئی ٹاپ، لغاری سیکٹر پر فائر کیے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق راکٹ حملے میں پانچ سال کا بچہ شہید ہوگیا، ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے حملے میں ایک لڑکی سمیت 7 بچے زخمی ہوئے۔

- Advertisement -

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ شہید ہونے والے بچے کا تعلق مومند سے ہے، زخمی ہونے والوں میں حزب اللہ، خبیب، تسبیحہ، داداللہ، افساء شامل ہیں۔

پاک فوج کی جانب سے شہری آبادی میں امدادی سرگرمیاں شروع کردی گئیں، جاں بحق بچے کی لاش اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: سرحد پار سے دہشت گردوں کی آرمی چیک پوسٹ پر فائرنگ، حولدار تنویر شہید

واضح رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں حولدارتنویر شہید اور ایک جوان زخمی ہوگیا تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سرحد پار سے باجوڑ سیکٹر آرمی چیک پوسٹ کونشانہ بنایا گیا۔

یاد رہے گزشتہ سال ستمبر میں بھی پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے پاکستانی پوسٹ پر فائرنگ کی گئی تھی ، جس کے نتیجے میں ایک سپاہی صابرشاہ شہید ہوگیا تھا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں