اشتہار

کیا شہزاد اکبر نیب کے ترجمان ہیں؟ سرینا عیسیٰ کا نیب سے سوال

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: براڈ شیٹ کمپنی اور شہزاد اکبر کے درمیان کیا تعلق ہے؟براڈ شیٹ سے معاہدے کامسودہ کس نے تیار کیا؟سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ سرینا عیسیٰ نے نیب سے سوالات پوچھ لئے۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ سرینا عیسیٰ نے نیب کو دو خط تحریر کئے، ان خطوط میں احتساب اور داخلہ امور سے متعلق وزیر اعظم کے مشیر شہزاد اکبر سے متعلق کئے سوالات کے جواب طلب کئے گئے ہیں۔

نیب کو تحریر خط میں سرینا عیسیٰ نے استفسار کیا کہ کیا شہزاد اکبر نیب کے ترجمان ہیں؟ اگرہیں توتعیناتی کا لیٹر دیاجائے؟، قومی احتساب بیورو اور مرزا شہزاد اکبر کا کیا تعلق ہے؟

- Advertisement -

جسٹس قاضی عیسیٰ فائز کی اہلیہ کی جانب سے نیب سے سوال کیا گیا ہے کہ کیا شہزاد اکبر نیب کی جانب سے براڈشیٹ کے مالک ،نمائندوں سے ملے؟، اگر شہزاد اکبر نے ملاقات کیں تو اس سے کیا حاصل ہوا؟، کیا ایسٹ ریکوری میں تعیناتی سے متعلق کوئی اشتہار جاری کیا گیا؟ کیا کمیٹی نے براڈشیٹ کا انتخاب کیا؟ اس فیصلے کی کاپی دی جائے۔

سرینا عیسیٰ نے نیب سے کئے گئے سوالات میں استفسار کیا کہ کس نے براڈشیٹ کو نیب اور حکومت پاکستان سے متعارف کرایا؟، براڈشیٹ کا انتخاب کس نے کیا؟براڈ شیٹ سے معاہدے کامسودہ کس نے تیار کیا؟، کیا براڈ شیٹ نے کوئی رقم یا اثاثہ ریکور کرنے میں مدد کی؟ رقم کی ادائیگی کہاں اور کس کو کی گئی اس متعلق آگاہ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:  وزیراعظم سےمتعلق جسٹس فائز عیسیٰ کا کیس سننا درست نہیں

سرینا عیسیٰ نے اپنے خط میں سوال کیا کہ رقم کی ادائیگی کی اجازت کس نے دی؟ کیا اس سے پہلے کمپنی کی تصدیق کی گئی؟کیا نیب کی جانب سے رشوت ادائیگی کے معاملے کو چیک کیا گیا؟ کیا نیب نے کوئی تحقیقات کی کہ رقم ادائیگی کا ذمہ دار کون ہے؟ کیا نیب نے تحقیقات کیں کہ رشوت کسی نیب یاحکومتی اہلکار کو تو نہیں ملی؟۔

سرینا عیسیٰ نے ایک اور خط میں شہزاد اکبر کی ماضی میں نیب میں تعیناتی کی تفصیلات بھی مانگتے ہوئے ان کی نیب میں تعیناتی، مراعات، پاسپورٹ،شناختی کارڈ کی تفصیلات مانگ لیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں