اشتہار

شاطر چور کی تھانے سے سائیکل چرانے کی کوشش، ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا سے ایک ایسی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں چور تھانے میں کھڑی سائیکل چراتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست اوریگن کے محکمہ پولیس نے گلیڈاسٹون تھانے کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں چور تھانے میں کھڑی سائیکل چرانے کی کوشش کررہا تھا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چور نے تھانے میں کھڑی موٹرسائیکل کو چرانے کے لیے اس کا تالا توڑا۔

- Advertisement -

چور نے یہ ساری کارروائی سکون اور بنا خوف کے ساتھ کی مگر بالکل آخری وقت میں پولیس اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گیا۔

پولیس اہلکار نے جب چور کو  سائیکل کا تالا توڑتے ہوئے دیکھا تو اُسے پکڑ کر دیوار سے لگا دیا اور پھر اُسے زمین پر گھٹنوں کے بل بیٹھا دیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چور نے چند سیکنڈ میں یہ کارروائی کی اور وہ اس دوران اتنا مطمئن تھا کہ اُسے کسی بھی خطرے کی پرواہ نہیں تھی۔ پولیس اہلکار کے مطابق چور کی شناخت ایڈم ویلی کے نام سے ہوئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ ویڈیو دو سال پرانی ہے جسے ایک بار پھر انٹرنیٹ پر شیئر کیا گیا تو صارفین چور کی مہارت دیکھ کر حیران رہ گئے۔

ایک صارف نے چور کو ڈھیٹ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ اس کی یہ کارروائی بتاتی ہے کہ وہ کس قدر عادی مجرم ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں