اشتہار

بوریت سے بچانے کے لئے کراچی کنگز کا اہم اقدام، کھلاڑی خوشی سے نہال

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: دفاعی چیمپئن کراچی کنگز نے عالمی وبا کے باعث بائیو سیکیورببل میں رہنے والے کھلاڑیوں کو بوریت سے بچانے کے لئے اہم قدم اٹھایا ہے۔

پی ایس ایل سکس کے بائیو سیکورببل میں کھلاڑیوں کو بوریت سے کیسے بچانا ہے؟، انہیں کیسے تروتازہ کیسے رکھنا ہے؟، اس کا حل کراچی کنگز کی انتظامیہ نے "کنگز کیفے” بنا کر نکال لیا ہے۔

کھلاڑیوں کے لئے بنائے گئے کنگز کیفے کی سیر کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے کرائی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کنگز کیفے میں کھلاڑیوں کیلئے ویڈیو گیمز، لوڈو، چیس، کیرم بورڈ اور دوسرے گیم موجود ہیں، جہاں کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ ٹیم انتظامیہ بھی ان کھیلوں سے لطف اندوز ہورہی ہے۔

- Advertisement -

دفاعی چیمپئن کراچی کنگز کے کوچ کیرم بورڈ کے دلدادہ نکلے، ویڈیو میں وہ سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کے ساتھ گیم کھیلنے میں مصروف دکھائی دئیے، کھلاڑیوں نے بائیو سیکورببل میں ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے کئے جانے والے انتظامات کو بہترین قرار دیتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں کو فٹ رکھنے کے لئے یہ بہت اچھا اقدام ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  پی ایس ایل6: دفاعی چیمپئن کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ آج مدمقابل

واضح رہے کہ عالمی وبا کرونا کے باعث پی ایس ایل سکس میں بائیوسیکورببل کے باعث کھلاڑیوں کے باہر جانے پر پابندی ہے۔

پی ایس ایل سکس کے چھٹے میچ میں آج دفاعی چیمپئن کراچی کنگز اور اسلام آباد کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی، کراچی کنگز ہوم گراؤنڈ میں دوسری فتح کے لئے پرعزم ہے۔

پی ایس ایل فائیو کی فاتح کراچی کنگز اور اسلام آباد دونوں ٹیمیں ایونٹ میں ایک ایک میچ جیت چکی ہیں، اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز جبکہ کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں