اشتہار

اداکار علی ظفر کیخلاف سوشل میڈیا مہم کیس: میشا شفیع کے خلاف چالان پیش کرنے کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: مقامی عدالت نے اداکار علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا مہم کیس میں میشا شفیع کے خلاف چالان پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ پیشی پر تمام ملزمان کو پیش ہونے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں ضلع کچہری میں اداکار علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا مہم کیس کی سماعت ہوئی ، جوڈیشل مجسٹریٹ ذوالفقار باری نے کیس کی سماعت کی۔

ایف آٸی اے کی جانب سے چالان جمع کروایا گیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے علی ظفر کے خلاف جنسی حراسگی کے الزامات لگا کر سوشل میڈیا پر مہم چلاٸی تاہم اپنے الزامات کے حق میں ثبوت پیش نہ کر سکے ۔

- Advertisement -

علی ظفر کے وکیل کا کہنا تھا کہ سوچی سمجھی سازش کے تحت میشا شفیع اور دیگر نے مہم چلاٸی، اس مہم کے ذریعے ملزمان نے علی ظفر کی ساکھ متاثر کرنے کی کوشش کی۔

جس کے بعد عدالت نے تفتیشی افسر کو حکم دیا کہ میشا شفیع کے متعلق چالان آٸندہ سماعت پر پیش کیا جاٸے جبکہ ہدایت کی کہ تمام ملزمان آٸندہ پیشی پر پیش ہوں۔

گذشتہ ماہ گلوکار علی ظفر کے خلاف مہم چلانے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران اداکارہ عفت عمر اور لینا غنی عدالت میں پیش ہوئیں تھیں، میشا شفیع کے وکیل نے عدالت نے درخواست کی کہ میشا شفیع فی الحال ملک سے باہر ہیں لہذا حاضری کےلیے معاف کیا جائے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کی جانب سے میشا شفیع و دیگر کے خلاف چالان عدالت میں جمع کرا رکھا ہے، ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ میشا شفیع و دیگر افراد الزامات کے حق میں ثبوت پیش نہ کرسکے۔

واضح رہے کہ معروف گلوکار و اداکار علی ظفر نے توہین آمیز مہم پر 2018 میں ایف آئی اے کو میشا کے خلاف درخواست دی تھی۔

Comments

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں