اشتہار

ماں اپنے ہی بچوں کو سر راہ چھوڑ کر کیوں چلی گئی؟

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : پولیس نے اپنے ہی تین بچوں کو الگ الگ جگہ چھوڑ کر فرار ہونے والی خاتون کو گرفتار کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فلوریڈا پولیس کو پام بیچ پر ایک خاتون کی جانب سے اپنے تین بچوں کو مختلف جگہوں پر چھوڑنے کی شکایت موصول ہوئی تھی۔

پولیس کو موصولہ کال میں بتایا گیا کہ اوکھی چھوبی بلیورڈ پر واقع گیس اسٹیشن پر ایک خاتون اپنا 8 سالہ بچہ چھوڑ گئی ہے۔

- Advertisement -

کچھ ہی دیر بعد پام بیچ لیک پر واقع اسٹور پر بھی خاتون نے تین سالہ بچے کو چھوڑا ہے، اسی کے چند منٹوں بعد پھر کال موصول ہوئی کہ گاڑی ایک اور بچے کو سڑک پر چھوڑ کر جارہی ہے۔

پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچی تو انہیں 1 سالہ بچہ ملا جسے پولیس نے ریسکیو کیا اور کچھ ہی فاصلے پر چلتی ہوئی خاتون کو حراست میں لےلیا، جس کی شناخت 38 سالہ میشا پرکنز کے نام سے ہوئی۔

پرکنز نے اپنے بچوں کو مختلف جگہوں پر چھوڑنے کا اعتراف کرتے ہوئے شوہر پر الزام لگایا کہ اس نے بچوں کو گاڑی سے اتارا تھا حالانکہ خاتون نے اپنے شوہر کو بھی گاڑی سے اتار دیا تھا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ بچوں کو اس طرح چھوڑ پر فرار ہونے کی ایک وجہ خاتون کا ذہنی مریضہ ہونا بھی ہوسکتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تینوں بچے سلامت ہیں اور انہیں کسی قسم کا جسمانی نقصان نہیں پہنچا ہے، بچوں کو ریاست کے زیر نگرانی کیئرہوم میں بھیج دیا گیا ہے جبکہ پرکنز کو بچوں کے معاملے میں لاپرواہی برتنے کے تین مقدمات درج کرلیے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں