اشتہار

خاتون کو سمندر سے ایسا کیا ملا؟ جس نے اسے کروڑ پتی بنا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

بنکاک : ساحل سمندر سے ملنے والی وہیل مچھلی کی قہ نے غریب خاتون کو کروڑ پتی بنا دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ کی ایک خاتون کو وہیل مچھلی کی چھ کلو وزنی قہ ملی تھی جس کی مالیت ایک لاکھ نوے ہزار پاوٗنڈ (4 کروڑ 15 لاکھ 73 ہزار سے زائد) ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ خاتون 23 فروری کو ساحل سمندر پر چہل قدمی کررہی تھی کہ اسے ایک عجیب سی شہ پڑی ہوئی ملی جس میں سے وہیل مچھلی کی بو آرہی تھی۔

- Advertisement -

خاتون اسے کوئی قیمتی شہ سمجھ کر گھر لے آئی اور جہاں اس نے پڑوسیوں سے معلومات کی تو پتہ چلا کہ یہ سپرم وہیل کی قہ ہے۔

ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ 12 انچ لمبی اور 24 انچ چوڑی اس 6 کلو وزنی قہ کی مالیت 1 لاکھ 86 ہزار 500 پاوٗنڈ لگائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ وہیل مچھلی کی قہ خشک ہوکر انتہائی قیمتی اور نایاب ہوجاتی ہے کیونکہ عنبر نامی اس مادے کو مہنگی ترین خوشبووٗں کےلیے استعمال کیا جاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں