اشتہار

بھارت : مکیش امبانی ہاؤس کے باہر مشتبہ گاڑی کے مالک کی پراسرار موت

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی : بھارت کی امیر ترین کاروباری شخصیت مکیش امبانی کے گھر کے باہر کھڑی دھماکہ خیز مشتبہ گاڑی کا مالک پراسرار طور پر مردہ حالت میں پایا گیا، پولیس نے گھر کی سیکیورٹی بڑھادی۔

ممبئی میں واقع مکیش امبانی کی رہائش گاہ کے باہر کھڑی مشتبہ کار کا مالک من سُکھ ہیرین لاوارث اور مردہ پایا گیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ اس نے خودکشی کی ہے تاہم پولیس معاملہ کی تحقیقات کررہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مقتول کے اہل خانہ کے مطابق وہ گزشتہ شام گھر سے کسی سے ملنے کیلئے جانے کا کہہ کر گئے تھے جس کے بعد ان سے رابطہ نہ ہوسکا اور صبح دس بجے ان کی موت کی اطلاع آئی۔

- Advertisement -

گزشتہ روز گھر کے باہر کھڑی نامعلوم گاڑی کی جب تلاشی لی گئی تو اس میں سے دھماکہ خیز موا برآمد ہوا تھا جس کے بعد علاقے میں سراسیمگی پھیل گئی اور سکیورٹی انتظامات مزید سخت کر دیئے گئے تھے۔

گاڑی کے مالک کی پراسرار موت کے بعد اب اس مقدمہ میں نیا موڑ آگیا ہے، قبل ازیں مشتبہ گاڑی کے نمبر کی جانچ پڑتال کے بعد پولیس نے گاڑی کے مالک من سُکھ ہیرین سے رابطہ کیا۔

من سُکھ ہیرین نے پولیس کو بتایا کہ وہ گاڑیوں کے اسپیئر پارٹس کا کاروبار کرتا ہے اور گاڑی چوری ہونے کی اطلاع اسی دن پولیس کو دے دی گئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں