اشتہار

اسکارف کا تحفہ ملنے پر حمیمہ ملک اپنے لیے دعا گو

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستانی اداکارہ حمیمہ ملک نے اسکارف کا تحفہ دینے پر نور بخاری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اُن کی شاندار انداز میں تعریف کی ہے۔

اداکارہ حمیمہ ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ اور فوٹو ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی جس میں وہ نور بخاری کے ساتھ موجود تھی۔

اس اسٹوری میں حمیمہ نے نور بخاری کے لیے تعریفی کلمات اور اُن کے لیے خوبصورت پیغام بھی لکھا۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: حمیمہ ملک کا فیروز خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار

اداکارہ نے لکھا کہ ’زندگی میں بہت کم لوگ ایسے ہوتے ہیں جو آپ سے کچھ حاصل نہیں کرنا چاہتے، (بنا غرض ملتے ہیں)، ایسے لوگ آپ کے لیے اچھے ہوتے ہیں‘۔

حمیمہ ملک نے اسکارف تحفے میں دینے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے نور بخاری کو دعا دی کہ ’اللہ تعالیٰ آپ کو ہمیشہ فیض یاب رکھے‘۔

اداکارہ نے لکھا کہ ’مجھے اسکارف پہننا پسند ہے، اللہ مجھے زندگی بھر اسکارف پہننے کی توفیق عطا فرمائے‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں