جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

مرزا محمد آفریدی ڈپٹی چیئرمین منتخب

اشتہار

حیرت انگیز

چیئرمین کے بعد ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب بھی حکومت نے جیت لیا، حکومتی امیدوار ‏مرزا محمد آفریدی 54 ووٹ لے کر ڈپٹی چیئرمین منتخب ہو گئے جب کہ ان کے مدمقابل عبدالغفور حیدری نے 44 ووٹ‌حاصل کیے اور کوئی ووٹ مسترد نہیں ہوا.

چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے بعد ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے ووٹنگ ہوئی اور 98 ‏سینیٹرز اپنا حق رائے دہی کا استعمال کیا.

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے عبدالغفورحیدری اور مرزامحمد آفریدی مدمقابل تھے۔ عبد الغفور ‏حیدری پی ڈی ایم اور مرزامحمد آفریدی حکومتی امیدوار تھے.

- Advertisement -

اس سے قبل تحریک انصاف کے صادق سنجرانی 48 ووٹ لے کر مسلسل تیسری بار چیئرمین سینیٹ منتخب ہوئے ‏جب کہ ‏پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ پی ڈی ایم کے یوسف رضا گیلانی 42 ووٹوں کے ساتھ شکست ‏کھا گئے. ان کے 7 ووٹ مسترد ہوئے.‏

یوسف رضا گیلانی کے پولنگ ایجنٹ فاروق ایچ نائیک نے مسترد ووٹوں‌ پر اعترض اٹھایا جسے ‏پریذائیڈنگ افسر نے مسترد کر دیا اور صادق سنجرانی کو کامیاب قرار دیا گیا.‏

پریذائیڈنگ افسر نے صادق سنجرانی سے چیئرمین سینیٹ کے عہدے کا حلف لیا.‏

چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لیے 99 میں سے 98 سینیٹرز نے ووٹ کاسٹ کیے جماعت اسلامی ‏‏کے رکن نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں