اشتہار

شادی کی تقریب سے پہلے دلہن کی گاڑی خوفناک حادثے کا شکار

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : شادی کیلئے چرچ جانے والے امریکی دلہن کی لیموزین اچانک خوفناک آتشزدگی کا شکار ہوگئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ امریکی ریاست نیواڈا کے شہر لاس ویگاس میں پیش آیا، جہاں ایک دلہن اپنے اہل خانہ کے ہمراہ شادی کےلیے چرچ جارہی تھی کہ اس کی گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی۔

دلہن کا کہنا تھا کہ سفر کے دوران کچھ جلنے کی بدبو محسوس ہوئی، تھوڑی دیر بعد دیکھا کہ ڈرائیور کی سیٹ کے نیچے سے دھواں اٹھ رہا تھا۔

- Advertisement -

لیموزین میں سوار تمام افراد خوش قسمتی سے گاڑی سے اترنے میں کامیاب رہے، کارسواروں کے گاڑی سے اترتے ہی پوری گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث دلہن کو چرچ پہنچنے میں کچھ تاخیر ہوگئی۔

لیموزین میں آتشزدگی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جبکہ ویڈیو میں دلہن اور اس کے اہلخانہ کو گاڑی سے کچھ فاصلے پر کھڑے دیکھا جاسکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں