ریاض: سعودی حکومت نے کہا کہ عمرے اور سفر کیلئے ویکسین لگوانا لازمی قرار دینے کے حوالے سے تجاویز پر غور کررہے ہیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں عمرہ زائرین اور مسافروں کے لیے کوروناویکسین کو لازمی قرار دیے جانے پر غور رہا ہے، تاہم ابھی کوئی حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا۔
سعودی وزارت صحت نے پوچھے گئے ایک سوال پر وضاحت پیش کی کہ عمرے اور سفر کے لیے ویکسین ضروری قرار دینے کے حوالے سے تجاویز زیر غور ہیں۔
سعودی عرب: کارکنان پر نئی شرط عائد کردی گئی
خیال رہے کہ وزارت صحت نے ویکسی نیشن کے حوالے سے دیگر مختلف اہم سوالات کے جواب بھی دیے۔
سعودی عرب میں پبلک ٹرانسپورٹ، جم، ریستوران، کیفے، باربر شاپس اور بیوٹی پارلر میں کام کرنے والوں کے لیے ویکسین لازمی قرار دی گئی ہے۔ حکومت کی اس شرط پر ہرصورت عمل کرنا ہوگا۔
ویکسی نیشن نہ کرانے والے کارکنان کو ڈیوٹی کی اجازت نہیں ہوگی، ایکشن بھی لیا جاسکتا ہے۔