تازہ ترین

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ، براہ راست دیکھیں

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

وفاقی کابینہ میں بڑی تبدیلی، تابش گوہر معاون خصوصی برائے پیٹرولیم مقرر

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے وفاقی کابینہ میں تبدیلیوں کا سلسلہ جاری ہے، آج بھی حکومت نے اہم تقرری کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چھبیس مارچ کو وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر ندیم بابر نے معاون خصوصی برائے پٹرولیم کا قلم دان چھوڑا تھا، ان کی جگہ آج وزیراعظم نے تابش گوہر کو معاون خصوصی برائے پیٹرولیم مقرر کردیا ہے۔

کابینہ ڈویژن نے تابش گوہر کو معاون خصوصی برائے پیٹرولیم کا اضافی چارج دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق تابش گوہر معاون خصوصی برائے پاور و پیٹرولیم ہونگے اس کے ساتھ ہی کابینہ ڈویژن نے ندیم بابر کو معاون خصوصی کے عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا۔

 تابش گوہر اس سے قبل معاون خصوصی توانائی کے عہدے پر براجمان تھے، تابش گوہر کو گذشتہ سال اکتوبر میں وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے توانائی مقرر کیا گیا تھا، اس سے قبل وہ سات سال تک کے الیکٹرک میں بطور سی ای او، ڈائریکٹر اور چیئرمین کے عہدے پر فائز رہے تاہم دوہزار پندرہ میں وہ مستعفی ہوگئے تھے جس کے بعد وہ بجلی و توانائی کے شعبے میں مشاورت اور معاونت دینے کی اپنی کمپنی اوسیس کے بانی و سربراہ بنے تھے۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے ایک اور نوٹی فیکیشن بھی جاری کیا گیا ہے، جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق حماد اظہر وفاقی وزیرخزانہ مقرر کردئیے گئے ہیں جبکہ عبدالحفیظ شیخ کو وزیرخزانہ کے عہدے سے ہٹادیا گیا ہے۔

  واضح رہے کہ اسد عمر نے ندیم بابر کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم کا قلم دان چھوڑنے پر وضاحت دیتے ہوئے کہا تھا کہ گزشتہ سال جون میں پیٹرول بحران سامنے آیا تھا، جس پر ایف آئی اے کو آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی فرانزک آڈٹ کا ٹاسک دیا گیاتھا، حکومت نے فیصلہ کیا کہ جون میں پیٹرول بحران کی تحقیقات کی جائے، بحران میں ملوث سرکاری افسران کی بھی نشان دہی کرنی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  وزیراعظم نے تابش گوہر کا استعفیٰ مسترد کر دیا

اسد عمر نے وضاحت کی کہ ندیم بابر اور سیکریٹری پٹرولیم پر کوئی جرم ثابت نہیں ہوا، یہ مطلب بھی نہیں ہے کہ کوئی غیر قانونی اقدام نظر آیا ہے، پوری چَین کی انویسٹی گیشن ہونی ہے اس لیے وزیر اعظم نے ان دونوں کو آزادانہ تحقیقات کے لیے وزارت سے الگ کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -
عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔