اشتہار

کرونا کیسز میں‌ اضافہ، آزاد کشمیر میں‌ مکمل لاک ڈاؤن، اسکول بھی بند

اشتہار

حیرت انگیز

مظفر آباد: آزاد کشمیر کی حکومت نے کرونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر ایک ضلع میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ کردیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے آزادکشمیر کے ضلع پونچھ میں ایک ہفتہ کے لیےلاک ڈاؤن کا اعلان کردیا۔

حکومت نے مکمل لاک ڈاؤن کے نفاذ کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ’لاک ڈاؤن کافیصلہ ضلع پونچھ میں کروناکیسز کی شرح ستائیس فیصد پہنچنے کے بعد کیا گیا‘۔

- Advertisement -

حکومت نے مذکورہ ضلع کے تمام تعلیمی اداروں کو دو ہفتوں کے لیے بند کرنے کا اعلان بھی کردیا۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق آزاد کشمیر میں کرونا کے مثبت کیسز کی تعداد 13 ہزار 176 تک پہنچ گئی۔

این سی او سی کی رپورٹ کے مطابق آزاد کشمیر میں کرونا سے مرنے والے افراد کی تعداد 363 جبکہ صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد گیارہ ہزار اٹھانوے تک پہنچ گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں