اشتہار

ثمینہ احمد جلد ہالی ووڈ فلم میں جلوہ گر ہوں گی، خاوند کی تصدیق

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار منظر صہبائی نے اپنی زوجہ کے منظر عام  پر نہ آنے کی وجہ بتا دی۔

انسٹاگرام پوسٹ پر ایک مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے منظر صہبائی نے بتایا کہ ’ثمینہ احمد ہالی ووڈ فلم کی شوٹنگ کے لیے تھائی لینڈ میں مصروف ہیں‘۔

انہوں نے بتایا کہ اداکارہ اپنی شوٹنگ مکمل کر کے 6 مئی کو وطن واپس لوٹیں گی۔

- Advertisement -

قبل ازیں انہوں نے سماجی رابطے کی ویب  سائٹ اور فوٹو ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں کرونا ویکسین کی اہمیت و افادیت کے حوالے سے بتایا۔

منظر صہبائی نے اپنی پوسٹ کے ذریعے عوام کو کرونا ویکسین لگوانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’میں نے کوویڈ 19 کی پہلی ویکسین لگوالی ہے، جس کے بعد وہ اچھا محسوس کررہے ہیں‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by MANZAR SEHBAI (@manzarsehbai)

انہوں نے لکھا کہ ’اگر ہوسکے تو آپ سب بھی ویکسینیشن کروالیں تاکہ آپ کی خود کی حفاظت ہو اور دوسرے بھی کرونا سے محفوظ رہے سکیں‘۔

مزید پڑھیں: ’چلو میرے روحانی ساتھی، گھر چلیں‘ : منظر صہبائی اہلیہ کے ساتھ جرمنی روانہ

واضح رہے کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری کے اداکار منظر صہبائی نے گزشتہ برس اپریل میں 70 سالہ اداکارہ ثمینہ احمد کو اپنا شریک حیات منتخب کیا۔ دونوں اداکاروں نے کرونا لاک ڈاؤن کے دوران خاموشی سے نکاح کیا اور پھر تصاویر شیئر کر کے اس کی تصدیق بھی کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں