اشتہار

پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر، تشویشناک خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ چند ہفتوں میں کرونا مریضوں کی تعداد میں ہوشربا اضافہ ہوا، جو بہت خطرناک بات ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق معاونِ خصوصی کا کہنا تھا کہ ’پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر کے بعد نئے کیسز میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے‘۔

انہوں نے بتایا کہ اسپتالوں میں مریضوں کی گنجائش ختم ہوتی جارہی ہے،آج تک آکسیجن اور وینٹی لیٹرز موجود پر مریضوں کی تعداد آج5 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

- Advertisement -

ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ ’ایس اوپیز پر سختی سے عمل درآمد کیلئے بہت سے اقدامات کئےگئےہیں، مردان میں مثبت کیسز کی شرح زیادہ ہونے پر لاک ڈاؤن کیا گیا‘۔

قبل ازیں معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایس اوپیز پرعمل درآمد کیلئے افواج پاکستان انتظامیہ کی معاونت کرے گی جبکہ این سی اوسی سے مختلف علاقوں کی علیحدہ تفصیلات بھی آرہی ہیں، جن سے واضح ہوگا کہ ایس او پیز پر عمل درآمد ہورہا ہے یا پھر نہیں ہورہا۔

اُن کا کہنا تھا کہ جہاں ایس اوپیز پر عمل درآمد نہیں ہوگا تو وہاں لاک ڈاؤن لگ سکتاہے، عوام ایس اوپیز اور سماجی فاصلے کا خیال رکھیں ، اس بار ہمیں عید ایس اوپیز اور سادگی سے گزارنا ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں