اشتہار

یورپی یونین کے اہم رکن ملک نے روسی ویکسین کو محفوظ اور مؤثر ترین قرار دیدیا

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو : اہم یورپی ملک ہنگری نے روسی ویکسین سپوتنک وی کو مؤثر اور محفوظ ترین ویکسین تسلیم کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی مہلک وبا سے نجات کےلیے روس کی تیار کردہ ویکسین سپوتنک وی دنیا کے کئی ممالک میں پہنچائی جاچکی ہے جس میں سے ایک ہنگری ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ہنگری روسی ویکسین کا استعمال کرنے والا پہلا یورپی یونین کا رکن ملک ہے۔

- Advertisement -

ہنگری نے دنیا کی پانچ ویکسین کی افادیت سے متعلق جاری اعداد و شمار میں روسی ویکسین سپوتنک وی کو بہترین اور مؤثر ترین قرار دیا گیا ہے۔

ہنگری حکام کے جاری کردہ بیان کے مطابق سپوتنک وی کے فائزر سے زیادہ فائدہ مند ہے، جس سے انفیکشن کی شرح چھ گناہ کم اور 32 کم ہلاکتیں ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں