اشتہار

سعودی عرب میں الیکٹرانک کاریں سڑکوں پر لانے کی تیاریاں

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی حکومت نے مملکت میں الیکٹرانک کار ساز کمپنی کے قیام کی تجویز پر غور شروع کردیا ہے۔ اس سلسلسے میں مشاورت کے لیے مشیران کی تعیناتی بھی کردی گئی ہے۔

سعودی ذرائع بلاغ نے بلومبرگ ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ سعودی عرب نے مملکت نے الیکٹرانک کار تیار کرنے والی سعودی کمپنی کے قیام کی ضرورت اور اہمیت کے حوالے سے بوسٹن کنسلٹنگ گروپ سے رابطہ کیا ہے۔

بوسٹن کنسلٹنگ گروپ مشورہ دے گا کہ آیا سعودی عرب کو الیکٹرانک کار تیار کرنے والی کمپنی کھولنے کا فائدہ ہوگا یا نہیں۔ منصوبے کا تعلق کاروں کے بنیادی ڈھانچے کی سعودی اسکیموں اور مقامی صنعت فروغ پروگرام سے ہے۔

- Advertisement -

پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے گورنر یاسر الرمیان نے جنوری میں کہا تھا کہ فنڈ کار سازی کے پروگرام کا جائزہ لے رہا ہے ایک سے زیادہ پروگرام ہیں۔ سال رواں یا زیادہ سے زیادہ آئندہ برس تک کار ساز کمپنی شروع کی جاسکتی ہے۔

یاد رہے کہ پبلک انویسٹمنٹ فنڈ نے ستمبر 2018 میں لوسیڈ موٹرز کمپنی سے معاہدہ کیا تھا۔ فریقین نے 3.75 ارب ریال (ایک ارب ڈالر) سے زیادہ سرمایہ کاری کا معاہدہ کیا تھا۔

یاس الرمیان کا کہنا ہے کہ کمپنی کے 67 فیصد شیئرز کا مالک پبلک انویسٹمنٹ فنڈ ہوگا۔ انہوں نے اطمینان دلایا ہے کہ فنڈ سعودی عرب میں الیکٹرانک کار فیکٹری قائم کرنے کے لیے لوسیڈ موٹرز سے مذاکرات کررہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں