اشتہار

بھارت: پاکستان کے حق میں نعرے لگانے پر پیش امام سمیت 4 افراد گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت کے شہر قنوج میں پاکستان کے حق میں نعرے لگانے کے الزام میں امام مسجد سمیت 4 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ 15 مئی کو نماز عید کے بعد پیش آیا جس میں کچھ افراد جلال آباد کراسنگ پر پاکستان کے حق میں نعرے لگا رہے تھے۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے تحقیقات کرتے ہوئے 4 افراد کو گرفتار کرلیا جس میں ایک امام مسجد بھی شامل ہیں۔

- Advertisement -

بھارتی پولیس کے مطابق امام مسجد افضل سمیت مقامی رہائشیوں سلمان شاہد اور معراج الیاس کو گرفتار کیا ہے جبکہ دیگر افراد کی شناخت نہ ہونے کے سبب گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی ہے، ان افراد کو شناخت کے بعد گرفتار کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: بھارت میں مسلم نوجوان پرسرعام تشدد، ویڈیو منظرعام پر آگئی

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے واقعے میں ملوث 15 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی سیتاپور کے ایک گاؤں میں ایک شخص کو پاکستان کے حق میں نعرے لگانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھارت میں مسلم نوجوانوں پر تشدد کے متعدد واقعات رونما ہوچکے ہیں، دو ماہ قبل بھی ایک مسلم نوجوان کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں اس سے پاکستان مخالف نعرے لگانے کا کہا جارہا تھا۔

پولیس تشدد کرنے والے شخص اجے گوسوامی کو گرفتار کرلیا گیا تھا جبکہ واقعے کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں