اشتہار

ایشیائی باشندوں‌ کے لیے بری خبر، بحرین نے پابندی عائد کردی

اشتہار

حیرت انگیز

مناما: بحرین کی حکومت نے بھارت بنگلہ دیش سمیت دیگر ایشیائی ممالک کے مسافروں پر فضائی سفری پابندیاں عائد کردیں۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ہفتے کے روز فضائی پابندیوں سے متعلق نوٹم جاری کیا اور بتایا کہ جن ممالک سے مسافروں کو داخلے کی اجازت ہے انہیں شرائط پر پورا اترنا ہوگا۔

نوٹم میں بتایا گیا ہے کہ 23 مئی بروز اتوار سے مسافروں کو بحرین میں داخلے کی مشروط اجازت ہوگی اور جو مسافر ان ہدایات پر عمل نہیں کرے گا اُسے ایئرپورٹ سے ہی واپس بھیج دیا جائے گا۔

- Advertisement -

نوٹم کے مطابق بحرین کا سفر کرنے والے مسافروں کو 48 گھنٹے قبل کیو آر کوڈ والا کرونا ٹیسٹ کرانا ہوگا، جس کی رپورٹ ایئرپورٹ پر سسٹم کے ذریعے چیک کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: بحرین نے فضائی مسافروں پر عائد بڑی پابندیاں ختم کردیں

رپورٹ کے مطابق جن مسافروں کی کیو آر کوڈ والی رپورٹ منفی ہوگی صرف انہیں ہی داخلے کی اجازت ہوگی۔

دوسری جانب بحرین نے بھارت، پاکستان، بنگلادیش، نیپال، سری لنکا پر عائد ہونے والی سفری پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مذکورہ ممالک سے صرف بحرین کے رہائشی اور جی سی سی کی شہریت رکھنے والے شہریوں کو سفر کی اجازت ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں