تازہ ترین

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

عالمی ادارہ صحت نے ایبولا وائرس کوایمرجنسی قراردے دیا

عالمی ادارہ صحت نے مغربی افریقہ سے پھیلنے والی بیماری ایبولا کو صحت کی بین الاقوامی ایمرجنسی قراردے دیا ہے اورکہا ہے کہ وائرس کی شدت کے باعث اس کے نتائج سنگین ہوسکتے ہیں۔

اقوامِ متحدہ کی ذیلی تنظیم عالمی ادارۂ صحت نے مغربی افریقہ سے پھیلنے والی بیماری ایبولا کو صحت کی بین الاقوامی ایمرجنسی قرار دے دیا ہے،ایبولا وائرس متاثرہ شخص کی جسمانی رطوبتوں کے ذریعے دوسرے لوگوں تک پھیل سکتا ہے۔ اس سے ابتدا میں زکام جیسی علامات ظاہر ہوتی ہیں اور بعد میں آنکھوں اور مسوڑھوں سے خون رسنا شروع ہو جاتا ہے،جسم کے اندر خون جاری ہو جانے سے اعضا متاثر ہو جاتے ہیں۔

وائرس سے متاثرہ نوے فیصد تک لوگ ہلاک ہو جاتے ہیں۔ایبولا وائرس نے مغربی افریقہ میں لائیبیریا،گنی، سیرا لیون اور نائجیریا کو سب سے زیادہ متاثر کیا ہے، اس سال مغربی افریقہ میں ایبولا سے تین سو نوے افرادہلاک ہوچکے ہیں۔عالمی ادرارہ صحت ڈبلیو ایچ او کے مطابق ایبولا وائرس متاثرہ علاقوں میں اب تک نو سو بتیس جانیں لے چکا ہے، ہلاک ہونے والے متاثرہ افراد میں سے دو سو بیاسی کا تعلق لائیبیریا سے تھا۔

Comments

- Advertisement -