اشتہار

کوہلی نے وسیم اکرم کو مشکل ترین بولر قرار دیدیا

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے پاکستان کے لیجنڈری فاسٹ بولر وسیم اکرم کو مشکل ترین گیند باز قرار دے دیا۔

ان خیالات کا اظہار بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے کیا، انہوں نے لاک ڈاؤن اور قرنطینہ کی فرصت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مداحوں کے ساتھ سوال جواب کا سیشن رکھا۔

ویرات کوہلی نے انسٹاگرام سے مداحوں کو مخاطب کرکے کہا کہ ‘میں قرنطینہ میں ہوں لہذا مجھ سے کچھ پوچھنا ہے تو پوچھ سکتے ہیں، جس پر ایک مداح نے سوال کیا کہ ‘ماضی کا کون سا بولر آپ کےلیے مشکلات پیدا کرسکتا تھا؟’۔

- Advertisement -

مداح کے سوال پر بھارتی کپتان نے وسیم اکرم کو خطرناک ترین بولر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ‘مایہ ناز فاسٹ بولر و سابق کپتان پاکستان کے لیجنڈری کرکٹر وسیم کی گیند بازی دیکھ کر بہت اچھا لگتا تھا، اکثر سوچتا ہوں اگر میرا سامنا وسیم اکرم سے ہوتا تو انہیں کیسے کھیلتا!’۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں