اشتہار

جاپان: دو خربوزے لاکھوں ین میں فروخت (ویڈیو دیکھیں)

اشتہار

حیرت انگیز

ٹوکیو: جاپان میں دو خربوزے ملکی کرنسی میں 27 لاکھ ین (20 ہزار 260 یورو) میں فروخت ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق شمالی جاپانی قصبے یوباری میں دو عدد خربوزوں کی قیمت ستائیس لاکھ ین ادا کی گئی، یہ قیمت ایک ہول سیل مارکیٹ میں پھلوں کی نیلامی کے دوران ادا کی گئی۔

جاپان کے قصبے ہوباری کے خربوزے ایک مقامی کمپنی ہوکائیڈو پراڈکٹس فروخت کرتی ہے، خربوزوں کی نیلامی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمپنی کے صدر نے کہا یہ بولی قصبے میں ابتدائی پکنے والے خربوزوں کے لیے ہوتی ہے، خربوزے جلد ہی فریزر میں رکھ دیے جائیں گے اور زیادہ بولی لگانے والے دس افراد میں ان کو برابر برابر تقسیم کر دیا جائے گا۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ جاپان کے لوگ ہوباری کے خربوزوں کے پکنے کا شدت سے انتطار کرتے ہیں، بازار میں آتے ہی یہ خربوزے فوری طور پر بِک جاتے ہیں، ان خربوزوں کو ’یوباری کنگ‘ کے نام سے پکارا جاتا ہے۔

ان خربوزوں کو ایک محفوظ گرین ہاؤس میں اگایا جاتا ہے، عمومی طور پر ایک ڈبے میں چھ خربوزے رکھے جاتے ہیں، 2019 میں بھی مارکیٹ کیے جانے والے یوباری کنگ خربوزوں کی ابتدائی جوڑی کی قیمت 37 ہزار پانچ سو ستائیس یورو لگی تھی۔

خیال رہے کہ جاپانی معاشرت میں یوباری کنگ خربوزوں کو ایک قیمتی تحفہ سمجھا جاتا ہے، دوست احباب اور رشتہ داروں کو بہ طور تحفہ دیا جاتا ہے۔

ٹوکیو یونی ورسٹی کے پروفیسر کیون شارٹ کے مطابق جاپانی معاشرے میں پھل تحفے میں دینے کو بہت زیادہ وقعت حاصل ہے، اس کو عزت کے ساتھ ساتھ تعلقات کو مضبوط کرنے کا ایک عمل خیال کیا جاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ جاپان کے سبھی علاقے کسی نہ کسی پھل کی وجہ سے مشہور ہیں اور لوگ ان کی بھاری قیمت ادا کرنے میں پچکچاہٹ محسوس نہیں کرتے۔

جاپان کے اکثر مشہور علاقوں کے مشہور پھلوں کی نیلامی کی جاتی ہے اور اسے خریدنے والے نیلامی میں زیادہ قیمت ادا کرنے میں فخر محسوس کرتے ہیں، جاپانی علاقے کگاوا کے ایک آم کی قیمت 80 ڈالر سے 122 ڈالر تک ہو سکتی ہے، اس آم کو عام بول چال میں ’سورج کا انڈا‘ کہا جاتا ہے۔

ایک اور علاقے ایشیکاوا کے رومن انگور کی 2016 میں فی کلو قیمت 8 ہزار ڈالر لگائی گئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں