اشتہار

کرونا ویکسینیشن، فیکٹری مالکان اور دکان داروں‌ کے لیے اہم ہدایت

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ حکومت نے صوبے میں تجارتی سرگرمیاں جاری رکھنے کے لیے مالکان کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے تمام ملازمین کو کرونا کی ویکسین لگوائیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق صوبائی وزیر  تعلیم و محنت سعید غنی نے سندھ بھر کے تمام تجارتی مراکز سے وابستہ مالکان کو اپنے ملازمین کو ویکسین لگوانے کی ہدایت کی۔

سعید غنی نے تمام اداروں کے سربراہان ، فیکٹری مالکان، دکانداروں سمیت دیگر کو بھی ہدایت کی کہ وہ ملازمین کو ہر صورت ویکسین لگوائیں۔

- Advertisement -

وزیر محنت کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ افسران ہر15دن میں ڈائریکٹرجنرل لیبر سندھ کو رپورٹ پیش کریں گے۔

مزید پڑھیں: کراچی یونیورسٹی میں کرونا ویکسی نیشن سینٹر کا افتتاح

واضح رہے کہ ایک روز قبل سندھ حکومت نے نجی شاپنگ مالز اور اداروں میں ویکسی نیشن سینٹر قائم کیے جبکہ کراچی کے ایکسپو سینٹر میں بڑے پیمانے پر یومیہ تیس ہزار شہریوں کو ویکسین لگائی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے ملک بھر میں شہریوں کو کرونا ویکسین فراہم کی جارہی ہے، تمام صوبوں نے بھی اس حوالے سے اہم اقدامات کیے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں