اشتہار

زیبرے نے ناک میں دَم کردیا، پولیس کی دوڑیں، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکا میں پولیس نے انتھک محنت اور کاوشوں کے بعد بلآخر فرار ہونے والے زیبرے کو قابو کرلیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ دلچسپ واقعہ امریکی ریاست ٹینیس میں پیش آیا جہاں مختلف جانورں کی خرید وفروخت اور نیلامی کے مقام سے فرار ہونے والے زیبرے نے پولیس کی خوب دوڑیں لگوائیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے زیبرے کو قابو کرنے کے لیے تقریباً تین گھنٹے تک کوششیں کیں جس کے بعد انہیں کامیابی ملی۔ ٹینیس پولیس نے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

- Advertisement -

یہ واقعہ گزشتہ ماہ 7 مئی کو پیش آیا تاہم پولیس نے حالیہ دنوں ویڈیو شیئر کی ہے۔

زیبرے کو ایک اسکول کے پاس چہل قدمی کرتے دیکھا گیا جس کے بعد پولیس نے رسیوں کی مدد سے رات کی تاریکی میں پکڑنے کی کوشش کی، جانور نے مزاحمت بھی کی تاہم اہلکار اپنے مقصد میں کامیاب ہوگئے۔

آپ بھی حیرت انگیز ویڈیو ملاحظہ کیجیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں