آئی ایم ایف سےپاکستان کوتوسیعی قرض پروگرام کی دوسری قسط موصول ہوگئی، پچپن کروڑڈالرملنےاورزرمبادلہ ذخائربڑھنے سے اُوپن مارکیٹ میں ڈالرتین ماہ بعد ایک سو پانچ روپے پرآگیا۔
وزیر خزانہ کے بیان کے مطابق مالیاتی اداروں سے پاکستان میں ڈالرز کی آمد کا سلسلہ تیز ہوتا جارہا ہے، توسیعی قرض پروگرام کی مد میں آئی ایم ایف سے پاکستان کو پچپن کروڑ کی ڈالردوسری قسط منگل کو موصول ہوگئی۔
جس سے ملکی زرمبادلہ کےذخائر ایک بارپھر9 ارب ڈالرہوگئے، رقم ملنے اور زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم ہونے سے کرنسی مارکیٹس میں منگل کو روپے کی قدر میں مزید بہتری دیکھی گئی، اوراوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر پچاس پیسے کم ہوگئی۔
جس سے تین ماہ بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر105روپےپرآگیا، اسی طرح بینکوں کی کرنسی مارکیٹ انٹربینک میں ڈالر کی قدرمیں60 پیسے کی نمایاں کمی آئی اور انٹربینک میں ڈالرکی قیمت 105روپے55پیسے پرآگئی۔