اشتہار

داسو ہائیڈرو پراجیکٹ سے سستی اور صاف بجلی ملے گی،وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے داسوڈیم میں کام کرنیوالےورکرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا داسو ہائیڈرو پراجیکٹ سے سستی اور صاف بجلی ملے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے داسو ہائیڈرو پراجیکٹ کا دورہ کیا اور تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا ، اس موقع پر وزیراعظم نے کہا داسو ڈیم پاکستان کیلئے بہت فائدہ مند ہے ، دیامربھاشا ڈیم بھی بڑا پراجیکٹ ہے۔

عمران خان نے داسوڈیم میں کام کرنیوالےورکرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس پراجیکٹ سے سستی اور صاف بجلی ملے گی ، ہمیں بہت پہلے داسو ڈیم جیسا کام کرناچاہیے تھا۔

- Advertisement -

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مہنگی بجلی ہر طرح سے مہنگائی لیکر آتی ہے، مجھے اندازا نہیں تھا کہ یہ منصوبہ کتنا اہم ہے ، سستی بجلی سے لوگوں کو فائدہ اورآگےجاکرمہنگائی کم ہوگی۔

انھوں نے مزید کہا کہ انڈسٹریلائزیشن اس وقت ہوگی جب بجلی سستی ہوگی، مشکل کام کرنے پر ہم سب شکریہ ادا کرتے ہیں،قوم آپ کیساتھ ہے۔

خیال رہے داسوپراجیکٹ کی مجموعی پیداواری صلاحیت4320 میگا واٹ ہے، پراجیکٹ 2 مراحل میں ہوگا،ہرمرحلہ2160میگاواٹ پرمشتمل ہے، داسو کے زیر تعمیر پہلے مرحلے کی لاگت 511 ارب روپے ہے اور پہلے مرحلےکی لاگت کا 80فیصد واپڈا جبکہ 20فیصدورلڈبینک مہیاکررہا ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں