اشتہار

منال خان نے منگنی کی ویڈیو شیئر کردی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان نے احسن محسن اکرام کے ساتھ منگنی کی ویڈیو شیئر کردی۔

ادکارہ منال خان کی جانب سے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر چند گھنٹوں قبل ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں منال اور احسن کی منگنی کے وینیو سمیت تقریب سے لیے گئے مختلف لمحات دکھائے گئے ہیں۔

اداکارہ نے شیئر کی گئی ویڈیو میں خوبصورت یادوں کا کیپشن بھی درج کیا۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ منال خان نے حال ہی میں اداکار احسن محسن اکرام سے منگنی کی ہے اور اداکار جوڑی کی منگنی کی تصاویر بھی اس سے قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں دونوں اداکاروں کو فیملی کے دیگر افراد کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں منگنی کی تقریب سے لطف اندوز ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں