اشتہار

معیشت کو مضبوط کرنے کے لیے ہفتے میں‌ تین چھٹیاں‌ دینے کی سفارش

اشتہار

حیرت انگیز

ٹوکیو: جاپان کی حکومت نے ہفتے میں چار روز کام اور تین دن سرکاری تعطیلات دینے کے فیصلے کی مستقل طور پر حوصلہ افزائی شروع کردی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق جاپان میں ملازمین کی صحت مندانہ زندگی کو متوازن رکھنے کے لیے ہفتے میں پانچ کے بجائے چار دن کام کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق جاپان کی حکومت نے سالانہ اکنامی پالیسی کی گائیڈ لائنز جاری کی گئیں، جس میں ہفتے میں 5 کے بجائے چار دن اور تین تعطیلات دینے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔

- Advertisement -

سفارش میں بتایا گیا ہے کہ اس اقدام سے شہریوں کا طرز زندگی اور صحت کو بہتر بنانے میں مدد مل سکے گی۔

مزید پڑھیں: ہفتے میں تین چھٹیاں: ملازمین کی سہولت کیلئے ہسپانوی حکومت کا بڑا اعلان

حکومت نے بھی اس تجویز کی حوصلہ افزائی کی اور  نجی و سرکاری اداروں پر زور دیا کہ وہ اپنے عملے کو ہفتے میں چار دن کام پر بلائیں۔

حکومت نے کہا کہ ایک دن کی اضافی چھٹی سے ملازمین سکون کے ساتھ گھر اور دفاتر سے باہر نکل کر سیر و تفریح کرسکیں گے، وہ اپنے اور خاندان پر خرچ بھی کریں گے۔

حکومت نے کہا کہ ’ایک دن چھٹی کے نتیجے میں شہری اپنے اہل خانہ پر اضافی خرچ کریں گے جس سے معیشت مضبوط ہوسکتی ہے‘۔ حکومتی ترجمان نے کہا کہ ’کمپنیاں ایسے قابل اور تجربہ کار عملے کی دفتری اور نجی زندگی کو صحت مندانہ طریقے سے برقرار رکھ سکیں گی جو اپنے اہل خانہ یا بزرگ رشتہ داروں کی دیکھ بھال کی کوشش کر رہے ہیں‘۔

یہ بھی پڑھیں: جمعے کو سرکاری چھٹی دینے کی قرار داد متفقہ طور پر منظور

حکومت کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے ملازمین مزید تعلیم حاصل کرنے، مستقل ملازمت کے ساتھ پارٹ ٹائم دوسری نوکری کر کے اپنی زندگی کو بہتر بناسکتے ہیں۔ سفارش میں کہا گیا ہے کہ ملازمین پیر سے جمعرات تک کام کریں گے جبکہ جمعے سے اتوار تک تین روز ہفتہ وار تعطیلات ہوں گی۔

رپورٹ کے مطابق ابھی ہفتہ وار تعطیلات کے حوالے سے حتمی فیصلہ نہیں ہوا، کمپنیوں کی مشاورت کے بعد اس حوالے سے حتمی اعلان کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں