اشتہار

حریم شاہ کی شادی پر مرتضیٰ وہاب کا دلچسپ جواب

اشتہار

حیرت انگیز

مشہور ٹک ٹاکر حریم شاہ کے پیپلزپارٹی رکن اسمبلی سے شادی کے دعوے کے بعد پی پی ارکان ‏وضاحتیں دینے پر مجبور ہوگئے۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب سے صحافی نے جب حریم شاہ کی ایم پی اے سے شادی ‏سے متعلق سوال کیا تو انہوں نے مسکراتے ہوئے اپنے ہاتھ دکھا دیے۔

- Advertisement -

مرتضیٰ وہاب نے میڈیا نمائندوں کو کیمروں کے سامنے ہاتھ دکھاتے ہوئے کہا کہ میرے ہاتھ صاف ‏ہیں۔

ٹک ٹاکر حریم شاہ کی مبینہ شادی کا معاملہ، شہلا رضا بول پڑیں

مشہور ٹک ٹاکر نے پی پی سے تعلق رکھنے والے کسی رکن سندھ اسمبلی سے شادی کا دعویٰ ‏کردیا ہے تاہم حریم شاہ نے مبینہ شوہر کا نام نہیں بتایا۔

رکن سندھ اسمبلی سے شادی کے دعوے نے پی پی ارکان اسمبلی میں کھلبلی مچا دی ہے حریم ‏سے شادی آخر کس نے کی ہے، اراکین ایک دوسرے سے سوالات کرنے لگے ہیں۔

خیال رہے کہ ٹک ٹاکر نے اپنے مبینہ شوہر کے ہاتھ کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

یہ دعویٰ جھوٹ ہے یا حقیقت یہ اب تک واضح نہیں ہوسکا تاہم سوشل میڈیا پر یہ معاملہ موضوع ‏بحث بن گیا ہے، صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں