اشتہار

مشیر جیل خانہ جات سندھ کے خلاف نیب کا گھیرا مزید تنگ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: نیب نے مشیر جیل خانہ جات سندھ اعجاز جاکھرانی کے گرد شکنجہ سخت کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب نے اعجاز جاکھرانی کیخلاف ایک اور کیس میں تحقیقات شروع کردیں، نیب دو دن سے اعجاز جاکھرانی کی گرفتاری کیلئےمختلف مقامات پر چھاپے بھی مار رہی ہے۔

دوسری جانب سکھر کی احتساب عدالت میں آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں اعجازجاکھرانی پر دائر دو ریفرنسز کی سماعت ہوئی، اعجاز جاکھرانی کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے، تاہم عدالت نے سماعت انیس جولائی تک ملتوی کردی۔

- Advertisement -

نیب کے مطابق مشیرِ جیل خانہ جات اعجاز جاکھرانی کے خلاف تین انکوائریاں جاری ہیں، ان کے خلاف سکھر میں ایک ریفرنس بھی دائر ہو چکا ہے۔

واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے اور اختیارات کے ناجائز استعمال سے متعلق نیب تحقیقات کے الزام میں مشیرِ جیل خانہ جات اعجاز جاکھرانی کو ضمانت دی رکھی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں