اشتہار

ٹوکیو اولمپکس سے متعلق بڑا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کورونا وبا کے بڑھتے کیسز کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹوکیو اولمپکس میں تماشائیوں کی آمد پر پابندی ‏عائد کر دی گئی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپانی وزیراعظم کی جانب سے میزبان شہر میں گزشتہ روز ‏کورونا
ایمرجنسی کے اعلان کے بعد تماشائیوں کی آمد پر پابندی عائد کر دی گئی۔

کورونا ایمرجنسی کے نفاذ پر انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ 23 جولائی سے شروع ہونے والے ‏اولمپکس مقابلوں میں تماشائیوں کو میدان میں آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

- Advertisement -

بدھ کے روز ٹوکیو میں کورونا کے 920 کیسز رپورٹ ہوئے جو کہ مئی کے بعد ایک دن میں سامنے ‏آنے والے سب سے زیادہ کیسز ہیں۔

ٹوکیو میں ایمرجنسی کا آغاز پیر سے ہوگا اور 23 جولائی سے ہونے والے اولمپکس کے دوران بھی ‏اسے برقرار رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ ٹوکیو اولمپکس کو غیر ملکی تماشائیوں کے بغیر منعقد کرانے کا فیصلہ پہلے ہی کیا ‏جاچکا ہے، یہ فیصلہ جاپان میں ہونے والے ایک پول کے بعد کیا گیا تھا، جس میں 75 فیصد جاپانی ‏ٹوکیو اولمپکس میں غیر ملکی شائقین کی شرکت کے مخالف رہے، پول میں صرف 18 فیصد افراد نے ‏غیر ملکی شائقین کو یہ مقابلے دیکھنے کی اجازت دینے کی حمایت کی تھی۔

یاد رہے کہ دنیا بھر میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے مارچ 2020 میں ٹوکیو میں ہونے والے ‏اولمپکس کو موخر کر دیا گیا تھا، یہ گیمز 24 جولائی سے 9 اگست 2020 تک منعقد ہونا تھیں تاہم ‏اب یہ نئے شیڈول کے مطابق 23 جولائی سے 8 اگست 2021 تک منعقد ہونگے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں