اشتہار

5 کلوگرام وزنی بچے کی پیدائش

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : برطانیہ میں اب تک کے وزنی ترین بچے کی پیدائش ہوئی، جس کا وزن تقریباً پانچ کلوگرام کے قریب ہے۔

برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق مقامی خاتون جیڈ بیر کے ہاں لڑکے کی بغیر آپریشن پیدائش ہوئی،  جس کے بعد وہ چوتھے بچے کی ماں بن گئیں۔

ڈاکٹرز نے بچے کو نہلا دھلا کر جب کپڑے پہنائے تو یہ اُس کے جسم پر بہت زیادہ تنگ تھے، جس کی وجہ سے والد سے بڑے کپڑے منگوائے گئے، 6 ماہ کے بچے کے کپڑے بھی نومولود کے لیے چھوٹے پڑ گئے تھے۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: دنیا کے سب سے وزنی بچے کی پیدائش

ڈاکٹرز نے بتایا کہ نومولود کا وزن گیارہ پونڈ ہے، جو تقریبا 4.95 گلوگرام کے قریب بنتا ہے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق زچہ اور بچہ دونوں کی طبیعت خطرے سے باہر ہے اور انہیں عام وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے۔

ماں نے بتایا کہ ’دورانِ حمل وہ آخر تک یہی سمجھتی رہیں کہ شاید اُن کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہو‘۔ ماں نے بتایا کہ وہ آٹھ ماہ کے بچے کے کپڑے نومولود کو پہنا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’سومو ریسلر‘ بچی کی پیدائش، وزن کتنا ہے؟‌ جانیے

اسے بھی پڑھیں: پیدا ہوتے ہی ڈاکٹر کو ’غصے‘ سے دیکھنے والا بچہ

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے پاس درج ڈیٹا کے مطابق گزشتہ برس دنیا کے وزنی ترین بچے کی پیدائش ہوئی تھی، جس کا وزن ساڑھے 7 کلو گرام کے قریب تھا جبکہ 2017 میں ویتنام میں 7 کلوگرام کے بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں