اشتہار

کڑک ناتھ یا کالی ماسی! اس مرغی کا گوشت بھی گہرا سیاہ ہوتا ہے

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارت کی کالی ماسی یا کڑک ناتھ نامی مرغی کی گہری سیاہ رنگت اور سیاہ گوشت نے انٹرنیٹ صارفین کو چونکا دیا۔

دنیا بھر میں برائلر مرغی کا گوشت کھایا جاتا ہے یا دیسی مرغی، اور دونوں ہی اقسام کی مرغیوں کے گوشت گلابی رنگت کے ہوتے ہیں لیکن بھارت میں ایک ایسی قسم کی مرغی بھی پائی جاتی ہے جس کا گوشت گہری سیاہ رنگت کا حامل ہوتا ہے۔

گہرے سیاہ رنگ کی مرغی کو بھارت میں کالی ماسی یا کڑک ناتھ کہا جاتا ہے، یہ مرغی بھارتی ریاست مہاراشٹرا، چھتیس گڑھ، تامل ناڈو اور آندھرا پردیش میں عام پائی جاتی ہے۔

- Advertisement -

ذرائع ابلاغ سے پتہ چلا ہے کہ اس مرغی کا گوشت 1000 سے 1200 روپے فی کلو ہے جب کہ پوری زندہ مرغی 850 روپے ہے جو عام برائلر مرغی کی قیمت سے تین گناہ زیادہ ہے۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ کالی ماسی کی قیمت زیادہ ہونے کی ایک وجہ تو اس کے گوشت کی غذائیت ہے جو عام مرغی سے زیادہ ہوتی ہے اور دیگر مرغیوں کے مقابلے میں چکنائی اور کولیسٹرول کی شرح بہت کم ہوتی ہے۔

کالی ماسی کے مہنگا ہونے کی دوسری وجہ اس کا تیار ہونا ہے، عام برائلر مرغی 45 دن میں تیار ہوجاتی ہے جبکہ کڑک ناتھ کو پروان چڑھنے میں 8 مہینہ لگتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں